شاہنواز دھانی کی بچوں کے ساتھ پتنگ اڑانے کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پتنگ لوٹنے کی یاد تازہ کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہنواز دھانی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بچوں کے ساتھ پتنگ اڑا رہے ہیں۔شاہنواز دھانی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بچپن میں، میں پتنگیں لوٹنے میں بہت تیز ہوتا تھا، شہر کی طرف سے آنے والی زیادہ پتنگیں میں لوٹتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا گاوں لاڑکانہ شہر کے قریب ہے، جب ہوا ہماری سمت چلتی تھی تو شہر سے بہت پتنگیں کٹ کر ہماری طرف آتی تھیں۔قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ آج پھر میں نے پتنگ کو سب سے پہلے لوٹ لیا، مگر ان بچوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ناانصافی ہے۔

تعارف: newseditor