یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

لزبن (سپورٹس لنک رپورٹ)یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے پرتگال میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، اٹلانٹا، پیرس سینٹ جرمین، لیپزگ، اٹلیٹک، بارسلونا، بائرن، مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا 65 واں ایڈیشن کوارٹر فائنل راؤنڈ میں داخل ہوچکا ہے ۔

ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 15 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ اٹلانٹا اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا کوارٹر فائنل میچ کل جمعرات کو 10لیپزگ اور اٹلیٹک کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرا کوارٹر فائنل میچ بارسلونا اور بائرن کی ٹیموں کے درمیان 14 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں سیمی فائنل کے حصول کیلئے مد مقابل ہونگی اور یہ میچ 15 اگست کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!