فیفا پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، رونالڈو کا نام شامل نہیں

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے سال 2022 میں بہترین کارکرگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے فیفا ایوارڈز کی نامزگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔فیفا مینز پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں 14 فٹبالرز کے نام شامل ہیں۔ فیفا مینز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں حال ہی میں ورلڈکپ جیتنے والے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور ان کے ساتھی ایلواریز بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ فرانس کے ایمباپے کریم بینزما، برازیل کے نیمار،مصر کے محمد صلاح،انگلینڈ کے بلنگھم، بیلجیئم کے کیون ڈی برائم، ناروے کے ہالانڈ، مراکش کے حکیمی، پولینڈ کے لیوانو ڈوسکی، سینیگال کے مانے، کروشیا کے لوکا موڈرک اور برازیل کے ونیشزجونیئر بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

 

2016 اور 2017 میں فیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے والے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا نام پہلی بار فیفا کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ویمنز پلیئر آف دی ایئر، بہترین گول کیپر( مینز اور ویمنز) اور بہترین کوچز کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹرائیکر رابرٹ لیوانو ڈوسکی نے میسی اور محمد صلاح کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے مسلسل دوسری بار فیفا فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا تھا۔

تعارف: newseditor