عثمان وزیر آئندہ ماہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرینگے

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر 4 فروری کو دبئی میں اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔رپورٹ کے مطابق عثمان وزیر نے اپنی 10ویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کرتے ہوئے مقابلے کی تیاری شروع کر دی ہے، عثمان وزیر کا مقابلہ دبئی میں 4 فروری کو تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ سے ہوگا۔اس سے قبل بھی عثمان وزیر تھائی حریف کا مقابلی کرچکے ہیں، ایشین ٹائٹل فائٹ میں عثمان وزیر کے خلاف تیسرے رائونڈ میں انجری کا شکار ہونے والے تھائی باکسر کرونگ کلنگ نے اس مرتبہ عثمان وزیر کو چیلنج کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عثمان وزیر نے قوم سے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹائٹل کا دفاع کروں تاکہ ورلڈ ٹائٹل پاکستان کے پاس ہی رہے۔

تعارف: newseditor