شاہین شاہ عمرہ ادائیگی کے بعد وطن لوٹ آئے

قومی کرکٹر شاہین آفریدی کی ریاض الجن میں نفل پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔حال ہی میں شاہین آفریدی نے اپنے مداحوں کو عمرہ ادا کرنے کی خبر دی اور حرم شریف سے کچھ تصاویر بھی جاری کیں۔

 

 

ایک تصویر میں قومی کرکٹر کو خانہ کعبہ کے سامنے احرام باندھیکھڑے دیکھا جاسکتا ہے جس کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ درج تھا۔اب سوشل میڈیا پر شاہین کی ریاض الجن میں نفل پڑھنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔دوسری جانب شاہین کی خانہ کعبہ میں عمرہ اراکین کی ادائیگی کے حوالے سے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں شاہین کو اونچی عمارت پر کھڑے مسجد نبوی کا دلکش نظارہ کرتے تو دوسری جانب صفا مروہ کے مقام پر سعی کیلئے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

 

اطلاعات ہیں کہ شاہین آفریدی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹ چکے ہیں جہاں ائیرپورٹ پر شاہین کے اہل خانہ کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا، اس حوالے سے شاہین کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

تعارف: newseditor