قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائو نے فعل پر ردعمل دیا ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رضوان نے بیان جاری کیا اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی۔
کرکٹر نے لکھا کہ ‘قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام ہے، یہ دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کا دل اور روح ہے’۔رضوان نے کہا کہ ‘متعدد لوگ اسے دل سے حفظ کر چکے ہیں، کیا آپ انہیں بھی جلا دیں گے؟’قومی کرکٹر نے کہا کہ ‘اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خلاف اٹھ کھڑی ہو’۔اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ قرآن عظیم کتاب ہے
یہ ہمیں دوسرے مذاہب کے ساتھ رواداری کا درس سکھاتی ہے، قرآن کو نذر آتش کرنے کی نمائش اور تشہیر کرنا ایک بے شرمی کا کام ہے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس کے خلاف کھڑا ہوں۔