کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کی فٹبال لیگ میں ڈیبیو کر لیا

پرتگال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کی فٹبال لیگ میں ڈیبیو کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی پرو لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کی نمائندگی کی۔ریاض میں کنگ سعود یونیورسٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کوئی گول نہ کر سکے تاہم ان کی ٹیم نے ایک صفر سے میچ جیتا۔

 

 

اس میچ کے حوالے سے کرسٹیانو رونالڈو نے خود بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکانٹس پر کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پہلا گیم اور پہلی جیت۔کرسٹیانو رونالڈو نے اسٹیڈیم آنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

 

 

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم میں کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالرز ادا کرے گا۔

تعارف: newseditor