انگلینڈ ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کوچ میتھیو موٹ کا کہنا ہے کہ رواں سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بین سٹوکس کیلئے دروازہ کھلا ہے اگر وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لیکر ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں
انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان 31 سالہ بین سٹوکس نے گزشتہ سال ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، تاہم گزشتہ سال ہی جب ان کی قیادت میں ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں
انگلینڈ ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ اگر بین سٹوکس ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہیں تو یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہو گی۔