دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے رواں سال کیلئے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ یکم اگست کو ٹرینٹ راکٹس اور سدرن برویو کے درمیان ٹرینٹ برج میں کھیلا جائیگا

 

شیڈول کے مطابق رواں سال ہونے والے تمام مقابلے ڈبل ہیڈرز ہونگے اور مینز ویمنز مقابلے بیک وقت شروع ہونگے، گزشتہ سال ویمنز مقابلے جاری کامن ویلتھ گیمز کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوئے تھے

 

 

ٹورنامنٹ میں مینز اور ویمنز فائنلز ستائیس اگست کو لارڈز میں کھیلے جائینگے ، یاد رہے کہ ٹرینٹ راکٹس کی ٹیم اس مرتبہ اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔

error: Content is protected !!