اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی نے رواں سال جون میں جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہونے والے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں شرکت کرنے والے خصوصی کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا
اسپیشل اولمپکس کو فروغ دینے کے لیے چیئرپرسن رونق لاکھانی اور ان کی ٹیم نے اپنی ذاتی کوششوں اور اسپانسرز کے تعاون سے اسپیشل ورلڈ گیمز کیلئے ایک مضبوط قومی دستہ تیار کیا ہے اس موقع پر تقریب میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ برلن میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں اور پاکستان کے لیے اعزازات جیتنے کے لیے پر امید ہیں تقریب مین شریک امریکہ کی کراچی قونصلیٹ میں متعین قونصل جنرل نیکول تھیریوٹ (NICOLE THERIOT) نے کہا ہے کہ اسپیشل کھلاڑی معاشرے کے لیے ایک تحریک اور مثال کی حیثیت رکھتے ہیں اور مجھے ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے جو برلن اسپیشل اولمپکس 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گذارنا بہت اچھا تجربہ ہے
امریکی قونصل جنرل نیکول تھیریوٹ کامزیدکہنا تھا کہ اسپیشل اولمپک گیمز کا افتتاح امریکہ سے ہوا تھا اور آج یہاں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے ایونٹ میں شرکت میرے لئے باعث افتخار ہے اورمیں ورلڈ گیمز میں آپ کی شرکت کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں کیونکہ امریکہ کھیلوں سمیت ہر لحاظ سے معذور افراد کے حقوق اور برابری کی پرزور حمایت کرتا ہے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستانی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل روڈیگر لوٹز نے کہا کہ میں ان تمام کھلاڑیوں کے لیے برلن میں بہترین وقت گزارنے کی خواہش کرتا ہوں اور پوری امید کرتا ہوں کہ وہ نہ صرف اولمپک میں پرفارم کریں گے بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دنیا بھر سے آئے خصوصی کھلاڑیوں کے خلاف کھیل کر سیکھتے اور تجربہ حاصل کرتے ہوئے
وکٹری اسٹینڈ تک رسائی حاصل کریں گے اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی نے کہا کہ ملک کیلئے اعزازات جیتنے والے اسپیشل کھلاڑی سب کیلئے رول ماڈل ہیں ان میں صلاحیتیں کسی طور پر بھی دوسروں سے کم نہیں مجھے امید ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ہمارے ایتھلیٹس ا سپیشل اولمپکس میں میڈلز جیت کر دنیا بھرمیں پاکستان کا وقار اور فخربڑھائیں گے آج کی تقریب میں کھلاڑیوں کے کوالیفائڈ کوچز موجود ہیں جو اسپیشل کھلاڑیوں کو ورلڈ گیمز کی تیاریوں کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اس موقع پر تقریب میں شریک مہمان اسپیشل کھلاڑیوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں جبکہ کھلاڑیوں نے موسیقی سے لطف اندوزہوتے ہوئے رقص کیا