انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لان اپ مکمل، پول رائونڈ میچز مکمل ہونے کے بعد پاکستان آرمی ، واپڈا، ایئر فورس اور نیوی کی ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ میں مد مقابل ہونگی۔ پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپین آرمی اور واپڈا کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستان ایئر فورس اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے درمیان کھیلا جائے گا۔
انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ پول رائونڈ میچز کے آخری مرحلے میں واپڈا کو ایئر فورس کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کاسامنا کرنا پڑا۔ میچ کے آخری کوارٹر میں واپڈا کو میچ میں 15پوانٹس کی برتری حاصل تھی لیکن ایئر فورس کے عمیر جان کے 25، احمد جان کے 10اورمحمد مہتاب کے 10پوائنٹس کی بدولت پی اے ایف نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 73کے مقابلے میں 75پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے آسان مقابلے کے بعد پی اوایف کو 30-104 پوائنٹس سے شکست دی۔
آرمی کی طرف سے محمد شاہد نے 17اور محمد شہباز نے 15پوائنٹس سکور کے۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز 30جنوری جبکہ فائنل 31جنوری کو کھیلا جائے گا۔