شاہین آفریدی نے ٹوئٹر اکائونٹ پر پروفائل پیکچر تبدیل کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کی پروفائل پِکچر تبدیل کر دی۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کی پروفائل پر لاہور قلندرز کا لوگو لگایا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔

 

 

شاہین شاہ آفریدی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔انہوں نے مکمل رن اپ اور تیز رفتاری سے بولنگ کی، وہ کپتان بابر اعظم کو بولنگ کراتے رہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز 13 فروری کو شروع ہوں گے، لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

error: Content is protected !!