بھارت نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست دیدی

بھارت نے نیوزی لینڈ کو آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 168 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احمدآباد میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔

 

 

شبمان گل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، راہول ٹریپاتھی نے 44 رنز بنائے جبکہ مچل بریسویل، بلیئر ٹکنر، آئش سودھی اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 12.1 اوورز میں محض 66 رنز پر ڈھیر ہو گئی، 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہے۔

 

 

ڈیرل مچل 35 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پانڈیا نے 4 جبکہ ارشدیپ سنگھ، عمران ملک اور شیوام ماوی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شبمان گل میچ اورپانڈیا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

error: Content is protected !!