پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کل چار فروری سےکرے گی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کل چار فروری سےکرے گی۔پاکستان ویمن ٹیم نیولینڈز کیپ ٹاؤن میں دوپہر کے وقت پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔کل کیپ ٹاؤن میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔

 

ایونٹ میں تمام ٹیموں کی کپتان بھی شریک ہوں گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے افتتاحی میچ سے پہلے دو پریکٹس میچز کھیلے گی۔پہلا پریکٹس میچ بنگلہ دیش کے خلاف چھ فروری کو کھیلا جائے گا۔جبکہ دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان اور میزبان ٹیم ساوتھ افریقہ آٹھ فروری کو مدمقابل ہوں گی۔

 

 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی میں شامل ہے۔پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، وسیٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم بسمہ معروف کی زیر قیادت اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف بارہ فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی۔

error: Content is protected !!