پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین لیگ میں ہوتا ہے، عماد وسیم

قومی کرکٹر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ  میں ان کی اولین ترجیح پلے آف میں پہنچانا ہے۔پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین لیگ میں ہوتا ہے، گیارہ مہینے پی ایس ایل کی تیاری اور اس کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوالٹی آف کرکٹ بڑھتی جارہی ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اچھے ملکی کھلاڑی بھی آرہے ہیں، اس بار کراچی کنگز میں کئی میچ ونر موجود ہیں۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اس سال ساری ٹیمیں برابر کی ہیں، کوئی بھی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے لیکن ہماری اولین ترجیح پلے آف میں پہنچنا ہے۔

 

 

 

شاہین آفریدی سے متعلق سوال کے جواب  میں انہوں نے کہا کہ شاہین کی شادی کے بعد پیس کم ہوتی ہے یا بڑھتی ہے، شادی کے بعد وہ گراونڈ میں ہنستے مسکراتے بھی رہیں گے یا نہیں، دیکھنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں جن کرکٹرز کی شادی ہوئی ان سے گراونڈ میں خوب ہنسی مذاق ہوگا۔

error: Content is protected !!