دبئی کیپٹلز کی ٹیم پلے آف میں زبردست کرکٹ کھیلنے کے لئے پرعزم ہے : یوسف پٹھان

متحدہ عرب امارات میں جاری ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے پلے آف کا آغاز ہوچا ہے اور دبئی کیپیٹلز کی ٹیم نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے انہوں نے 10 میں سے صرف 4 میچ جیتے ہیںاور اب ٹیم پلے آف میں زبردست کرکٹ کھیلنے کے لئے پر عزم ہے اس حوالے سے کیپیٹلز کے کپتان یوسف پٹھان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لیگ کے دو میچوں میں ایم آئی ایمریٹس کے خلاف اچھا کھیلا اور یقینا ہم ان کے خلاف دوبارہ کھیلیں گے لیکن پلے آف میں کھیلنا آسان نہیں ہے مد مقابل ٹیم انتہائی موثر اور بہترین ہے اس لئے ہماری ٹیم اچھا کھیلنے کی بھرپور کوشش کرئے گی تاکہ فائنل میں جا سکیں

 

ایک سوال کے جواب میں یوسف پٹھان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایک بہترین ٹیم ہے جو کسی بھی وقت میچ کا رخ بدل سکتی ہے جیسا کہ ایم آئی ایمرٹس کے خلاف 44 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد شناکا راجہ کی 122 رنز کی شراکت نے ٹیم کو حوصلہ دیا اور جس نے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اعتماد دیا اور اب بھی سب کو ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور صلاحیتوں پر یقین کرنا ہوگا کیونکہ ٹیم کی قابلیت پر یقین رکھنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ یوسف پٹھان کا انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے بارے میں کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں کئی عظیم کھلاڑی کھیل رہے ہیںجبکہ متحدہ عرب امارات کے کئی کھلاڑی بھی لیگ کا حصہ ہیں اور اماراتی کھلاڑیوں کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جس سے خطے میں کرکٹ کا کھیل مزید مقبولیت حاصل کرئے گا اور مقامی کھلاڑیوں کی تربیت بھی احسن انداز میں ہوگی جومستقبل میں امارات کرکٹ کے لئے سود مند ثابت ہوگی

 

 

واضح رہے کہ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز تیرہ جنوری سے ہوا تھا اور چار ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں جمعرات کو شارجہ اسٹیڈیم میں ایلیمینیٹر میچ میں دبئی کیپیٹلز کا مقابلہ ایم آئی ایمرٹس سے ہوگا جو بھی جیتے گا اسے فائنل میں جانے کا موقع ملے گا لیگ کا فائنل بارہ فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

error: Content is protected !!