ویرات کوہلی کا نیا موبائل غائب ہو گیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کررہے ہیں لیکن اس دوران وہ اپنے نئے موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنا نیا موبائل گم ہونے کی اطلاع مداحوں کو دی۔انہوں نے لکھا کہ ‘ نیا موبائل جسے ابھی تک کھولا بھی نہیں تھا

 

اس کے گم ہونے کا دکھ سب سے بڑا دکھ ہے۔ویرات نے ساتھ ہی پوچھا کہ کیا کسی نے اس موبائل کو دیکھا؟ ویرات کوہلی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا موبائل کب اور کہاں سے گم ہوا ہے۔موبائل گم ہونے کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے میمز بنانا شروع کردیں، کسی نے موبائل کمپنی سے درخواست کی کہ ٹیسٹ سیریز سے پہلے کوہلی کو نیا موبائل دے دو تا کہ وہ ٹینشن کے بغیر کھیل سکیں تو کسی نے لیگ اسپنر چاہل کی موبائل تھامے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رہا ویرات بھائی آپ کا فون۔

error: Content is protected !!