ذہنی وجسمانی معذوری کاشکار بچے اضافی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں، گلین کنڈیری

انٹرنیشنل اسپیشل اولمپک کینیڈا کے ہیڈکوچ گلین کنڈیری (Glenn Cundari) نے کہا ہے کہ ذہنی وجسمانی معذوری کاشکار بچے اضافی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں خاص کرکھیلوں اور موسیقی میں ان کی دلچسپی زیادہ ہوتی ہے پاکستان میں ا سپیشل بچوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے اور ان کی صلاحیتیں کسی طور پر بھی دنیا کے دیگر اسپیشل بچوں سے کم نہیں ہیں

 

ان خیالات کااظہار انہوں نے اسپیشل اولمپک پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر طحہ طاہر اور اسپورٹس ڈائریکٹر فرخندہ جبین کے ہمراہ کراچی میں اسپیشل بچوں کے اسکول سائنوسا (SCINOSA) کے دورے کے موقع پر کیا اسکول کی پرنسپل رضوانہ خانم نے اسپیشل بچوں کیلئے فٹبال، ٹیبل ٹنس، باسکٹ بال اور ٹینس سمیت دیگر کھیلوں اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو کمپیوٹر، پینٹنگ، آرٹ اینڈ کرافٹ کے حوالے سے موجود سہولیات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول میں نہ صرف ان کی دیکھ بھال پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے بلکہ ان کی تفریحی کیلئے مختلف ایونٹس کے ساتھ ساتھ سالانہ اسپورٹس ڈے بھی منایا جاتا ہے اوراسپیشل کھلاڑیوں کیلئے کھیلوں کے سامان اور کوچز کی خدمات بھی موجودہیں

 

 

گلین کنڈیری کاکہنا تھا کہ اسکول میں اسپیشل بچوں کی سرگرمیوں کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں سائنوسا کی انتظامیہ جس طرح انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت دن رات اسپیشل بچوں کی خدمت کی انجام دہی میں مصروف ہیں میں ان کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں گلین کنڈیری نے اس موقع پر اسپیشل بچوں کے ساتھ ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال اور فٹبال بھی کھیلی

error: Content is protected !!