ڈی پی ورلڈانٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی اسپیشل بیلٹس کا حقدار کون ہو گا ؟ تفصیل جانئے

متحدہ عرب امارات میں جاری ڈی پی ورلڈانٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا پہلا سیزن اختتام کے قریب ہے ڈی پی ورلڈانٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں سپیشل طرز کے بیلٹ بنائے گئے ہیں جن میں ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کو گرین بیلٹ، سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کو وائٹ بیلٹ، سب سے بہترین کرکٹر کو ریڈ بیلٹ، سب سے بہترین یو اے ای کے کرکٹر اور چیمپئن ٹیم کے مالک کو بلیک بیلٹ دیا جائے گا۔اس حوالے سے اب تک اعداد و شمار کے مطابق ڈی پی ورلڈانٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے بیلٹس کی دوڑ میں ڈیزرٹ وائپرز کے انگلش بلے باز ایلکس ہیلز 368 رنز کے ساتھ گرین بیلٹ کی دوڑ میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے 11 میچوں میں 468 رنز بنائے۔ ان کے بعد دبئی کیپٹلز کے روومین پاول تھے جو ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ اس کا رنز 350 ہے۔

 

وائٹ بیلٹ کے لئے گلف جائنٹس کے کرس جارڈن اور ڈوبڈ ویزا نے 17 اور 16 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیزرٹ وائپرز کے ہسرنگا ڈی سلوا 14 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ہیلز بھی ویلیو ایبل کرکٹر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ اور امارات کے بہترین کرکٹر بننے کی دوڑ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد وسیم بھی شامل ہیں۔ بہترین کرکٹرز کا تعین صورتحال کے مطابق موثر اننگز/بولنگ پر پوائنٹس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ لیگ گا آغاز تیرہ جنوری کو ہوا تھا چھ ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاتے دیکھنے کو ملے اور کئی اہم کرکٹ ریکارڈز بھی منظر عام پر آئے لیکن ٹیم کے مجموعی اعداد و شمار فائنل روز میں سامنے آئیں گے لیگ کا فائنل بارہ فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا

error: Content is protected !!