رشبھ پنت نے کار حادثے کے بعد بیساکھیوں کے سہارے چلنا شروع کر دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے کار حادثے کے بعد بیساکھیوں کے سہارے چلنا شروع کر دیا۔رشبھ پنت نے اپنے انسٹاگرام پر بیساکھیوں کے سہارے چلنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔تصاویر کے ساتھ اپنے پیغام میں رشبھ پنت نے لکھا کہ میں ایک قدم آگے بڑھا ہوں۔

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ سال 30 دسمبر رشبھ پنت اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ اس دوران دہلی کے ہائی وے پر اترکھنڈ کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔حادثے کے بعد بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی ممبئی کے اسپتال میں گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی۔

error: Content is protected !!