ریال میڈرڈ نے فیفا کلب ورلڈکپ کا ٹائٹل ریکارڈ پانچویں مرتبہ جیت لیا

اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے فیفا کلب ورلڈکپ کا ٹائٹل ریکارڈ پانچویں مرتبہ جیت لیا، فائنل میں سعودی کلب الہلال کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔مراکش کے شہر رباط میں فیفا کلب ورلڈکپ کے فائنل میں سعودی کلب الہلال اور ریال میڈرڈ کے درمیان ہائی اسکورنگ میچ ہوا۔اسپینش کلب شروع سے ہی چھایا رہا

 

 

ونی جونیئر نے 13ویں منٹ میں پہلا گول کیا، پانچ منٹ بعد فیڈریکو نے برتری دگنی کی، 26ویں منٹ میں موسی نے الہلال کا پہلا گول کرکے امید دلائی، پہلا ہاف دو ایک کے اسکور پر ختم ہوا۔دوسرا ہاف شروع ہوا تو پانچ منٹ میں کریم بینزیما اور فیڈریکو نے گول کردیے

 

 

الہلال کے لوسیانو نے پانچ منٹ بعد گول کرکے خسارہ کم کیا، ونی جونیئر نے چھ منٹ بعد ایک اور گول کرکے اسکور پانچ دوکردیا۔لوسیانو نے 79ویں منٹ میں سعودی کلب کی جانب سے تیسرا گول کیا، ریال میڈرڈ نے ایشین چیمپئن الہلال کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ریکارڈ پانچویں مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ریال میڈرڈ نے آخری بار 2018 میں ٹورنامنٹ جیتا تھا،اسپینش کلب نے 2014، 2016 اور 2017 میں بھی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

error: Content is protected !!