پشاور پی ڈی نے کپتان نہار عالم کے شاندار آل راٶنڈ کھیل کی بدولت ابیٹ آباد کو 79 سے ہراکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

اسلام آباد/کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پشاور پی ڈی اپنے کپتان نہار عالم کی شاندار ناقابل شکست نصف سینچری 65 رنز اور 3 وکٹوں کی بدولت حریف ایبٹ آباد پی ڈی کو 79 رنز سے شکست دے کر آٹھویں نیشنل فزیکل ڈس ایبلیٹی ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ23 -2022 میں مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی۔

 

 

 

 

اس موقع ہر  مہمانِ خصوصی ریجنل ہیڈ کوچ راولپنڈی صبیح اظہر اور اور ہیذ کوچ فاٹا ایاز اکبر یوسف ذٸ نے اپنے مختصر خطاب میں کہا پاکستان فزیکل ڈسی ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر شاندار خدمات انجام دی ہیں PCB کو ان کو بھرپور سپورٹ کر چاہیۓ۔ بعدازاں دونوں مہمانوں سے کھلاڑیوں کا تعارف بھی کرایا گیا۔ پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری نیشنل چیمپئن شپ کے دوسرے اور آخری مرحلے کے تیسرے میچ میں بھٹو گراٶنڈ اسلام آباد میں فاتح ٹیم نے  نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 179رنز بنائے ۔ کپتان نہار عالم نے شاندار آل راٶنڈ کھیل پیش کرتے ہوۓ 15 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے نصف سینچری 65 رنز بناۓ، صدام نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 44 جبکہ احتشام نے انتہاٸ جارحانہ 35 رنز صرف 12 گیندوں پر 5بلند و بالا چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے بناۓ۔

 

 

 

 

راج ولی اور محمد حسین حسین  نے دو دو وکٹیں لیں ،جواب میں ایبٹ آبا کی ٹیم 18.4 اورز میں صرف 100 رنز بناکر آل آٶٹ ہوگٸ نے ان کی جانب سے راج ولی23 اور ہمایوں 22 رنز بنا سکے۔ نہار عالم بیٹنگ کے بعد عمدہ بولنگ کرتے ہوۓ 3 وکٹیں لیں، مومن اور گوہر علی نے 2-2 وکٹیں سمیٹی۔ نہار عالم  نےشاندار کاکردگی کی بدولت  مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ چوتھے میچ میں اسلام آباد پی ڈی نے لاہور پی ڈی کو 6وکٹوں مات دے دی۔ لاہور  نے پہلے بیٹنگ کی اور 20اوورز میں 9 وکٹوں پر 123رنز بنائے۔ اوسامہ جارحانہ 44 میں 4 چھکے اور 3 چوکے لگاۓ

 

 

 

 

عثمان نے 20 رنز بناۓ، واقف شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوۓ 11 رنز کے عوض3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ عادل عباسی اور فرمان نے 2-2وکٹیں لیں۔۔ جواب میں اسلام آباد نے 126رنز 14.3 اورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،فاتح ٹیم کی جانب سے آل راٶنڈر عادل عباسی نے 48 گیندوں پر 4چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 55 بناۓ جبکہ واقف شاہ نے عمدہ بولنگ کے بعد 26 رنز ناٹ آٶٹ  18 گیندوں پر 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے  اسکور کیٸے۔ اوسامہ نے 2 وکٹیں لیں۔ عادل عباسی شاندار آل راٶنڈ کھیل پر آف دی میچ قرار پاۓ۔  نیشنل چیمپئن شپ کے دوسرے اور فاٸنل راٶنڈ کے آخری روز 16فروری کو صبح 9:30 بجے لاہور کا مقابلہ اسلام آباد جبکہ دوپہر 1:30 بجے پشاور کا سامنا ایبٹ آباد سے  ہوگا۔

error: Content is protected !!