چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے آج کراچی میں آئی سی سی کے سابق صدر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس سے ملاقات کی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق ظہیر عباس کی رہائش گاہ پر ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی تھی جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔
نجم سیٹھی نے ظہیر عباس سے ان کی صحت کے بارے میں پوچھا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔75 سالہ ظہیر عباس گزشتہ دنوں علیل رہے، پچھلے سال کووڈ کی وجہ سے ان کی صحت بگڑی تھی جس کے بعد انہیں لندن کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔