پاکستانی کرکٹرز کو بابراعظم کی عزت کرنی چاہیے، شاہین آفریدی

قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے محمد عامر کے بابراعظم سے متعلق ٹیل اینڈر کے بیان پر حیرانی کا اظہار کیا۔نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کو بابراعظم کی عزت کرنی چاہیے، محمد عامر نے بابر کے حوالے سے جو کہا اس پر حیرانی ہوئی، آپ کہیں بھی چلے جائیں اگر بابر کسی بھی ٹیم کے ساتھ کھیلتا ہے تو مخالف ٹیم بابر کو کنگ کے طور پر لیتی ہے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم نمبر ون کھلاڑی ہیں اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے کپتان ہیں، اگر ہم بطور کپتان ان کا احترام نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا؟واضح رہے کہ محمد عامر نے اپنے ایک انٹرویو میں بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا کام وکٹ لینا اور میچ جیتنا ہے، میرے لیے بابر یا 10 نمبر پر بیٹنگ کرنے والے ٹیل اینڈر کا سامنا ایک جیسا ہوگا۔

error: Content is protected !!