ایران میں منعقدہ انٹرنیشنل کک باکسنگ چمپئن شپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پشاور (سپورٹس رپورٹر) ہمسایہ ملک ایران میں منعقدہ انٹر نیشنل کک باکسنگ چمپین شپ میں قومی ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ایران نے پہلی ،افغانستان نے دوسری اور ترکی نے چوتھی پوزیشن جیت لی۔ اس ایونٹ میں 10 ممالک نے حصہ لیا ۔ ایران میں کھیلی جانیوالی انٹر نیشنل کک باکسنگ چمپین شپ میں ایران، افغانستان ، پاکستان ، ترکی ، سریا اور عراق سمیت دس ممالک کی ٹیمیں شریک تھیں۔ اس حوالے سے منعقدہ مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ پاکستانی کھلاڑی نذر خان نے51 کلو گرام کے فائنل میں ایران کے کھلاڑی کو ہراکر گولڈ مڈل حاصل کیا ۔

 

63 کلو گرام میں پاکستان کے محمد سہیل نے فائنل میں ایران ہی کے کھلاڑی کو ناک اوٹ کر کے گولڈ مڈل لیکر بیسٹ فائٹر کا اعزاز بھی حاصل کی۔ 54 کلو گرام کے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی خلیل الرحمن اور 57 کلو گرم کے فائنل میں اویس کو ایرانی کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اسی طرح 67 کلو گرام کے سیمی فائنل میچ کے دوران احسان اللّه انجر ی کے باعث ایونٹ سے ہابر ہوا ۔71 کلو گرام میں قومی کھلاڑی حمید اللّه کو فائنل میں ایرانی کھلاڑی نے ہراکر سلور میڈل جیتا۔ اس ایونٹ میں ایران کی ٹیم نے پہلی ، افغانستان نے دوسری ، پاکستان نے تیسری ،ترکی نے چوتھی ، سیریا نے پانچویں اور عراق نے چٹھی پوزیشن حاصل کی ۔

 

 

 

پاکستان ٹیم کے آفیشل میں پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری رانا زاہد محمود اور ٹیم کوچ منصور درانی نے ایران گئے تھے ۔ خیبر پختونخوا کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر میاں وحید شاہ اور جائنٹ سیکرٹری نعمت گل نے اس شاندار کامیابی پرقو می کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز اور پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کی پوری کابینہ کو مبارکباد دی۔

error: Content is protected !!