قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل بلاسٹرز نے جیت لیا

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بلاسٹرز کی ٹیم نے ڈائنامائٹس کی ٹیم کو سات رنز سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی، بلاسٹرز کی ٹیم کو چمکتی ٹرافی کے ساتھ ساتھ دس لاکھ روپے انعامی رقم بھی دی گئی جبکہ رنر اپ ٹیم ڈائنامائٹس کی ٹیم کو پانچ روپے انعامی رقم دی گئی، بلاسٹرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے جس میں سدرہ امین کے 49، بسمہ معروف کے 45 ناٹ آئوٹ نمایاں تھے، ڈائنامائٹس کی جانب سے ندا ڈار دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے نمایاں بائولر رہیں

 

جواب میں ڈائنامائٹس کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا پائی اور میچ سات رنز کے فرق سے ہار گئی، ندا ڈار 37 ناٹ آئوٹ، ناہیدہ خان 34، سدرہ نواز 27 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہیں، بلاسٹرز کی جانب سے ماہم منظور نے چار جبکہ معصومہ جعفری نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، بلاسٹرز کی ماہم منظور کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ بسمہ معروف پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائیں۔

error: Content is protected !!