اسٹیو اسمتھ کا امریکی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کا امکان

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ آئندہ برس امریکا کی میجر لیگ کرکٹ کھیل سکتے ہیں، ان کی خفیہ بات چیت جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیو اسمتھ رواں برس ایشیز کی وجہ سے لیگ نہیں کھیل سکیں گے، میجر لیگ کرکٹ نے ان کے ساتھ رابطوں کی تصدیق کی ہے۔

 

 

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ چھ ٹیموں کو بھارتی تاجر اور معروف شخصیات بیک کر رہی ہیں، 174ملین آسٹریلوی ڈالرز سے زائد مالیت کی لیگ میں شاہ رخ خان نے بھی سرمایہ کاری کی ہے۔امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی چھ ٹیموں میں ڈلاس، سان فرانسسکو، لاس اینجلس، واشنگٹن، سیٹل اور نیویارک سٹی شامل ہیں۔

 

 

لیگ میں 18 پلیئرز کے لیے 1.5 ملین امریکی ڈالرز کی سیلری کیپ ہے، زیادہ سے زیادہ سات اوورسیز کھلاڑی رکھے جا سکتے ہیں۔میجر کرکٹ لیگ اور کرکٹ نیو ساوتھ ویلز کی پہلے سے ہی پارٹنرشپ قائم ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ میجر لیگ کرکٹ کے مقابلے رواں برس جولائی میں شروع ہوں گے، تین ہفتے تک میچز ٹیکساس اور نارتھ کیرولینا میں ہوں گے۔

تعارف: newseditor