ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ،خواتین والی بال ٹرائلز کا مردان میں آغاز

 

پشاور (سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس لیگ کے تحت خواتین والی بال ٹرائلز مردان میں شروع ہوگئے جس میں کثیر تعداد میں خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ،اس موقع پر پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور نیشنل سلیکٹر عبدالرحیم مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ہزارہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس ہزارہ یونیورسٹی خالد جلال شاہ ، ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ،سلیکٹر ہدایت اﷲ خان ، خواتین سلیکٹر نیشنل کھلاڑی عائشہ اور سعدیہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

 

 

وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس لیگ کے تحت خواتین والی بال ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ مردان ریجن میں ٹرائلز شروع ہوگئے جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ ٹرائلز پاکستان کی نیشنل کھلاڑی عائشہ اور سعدیہ کے نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں گیارہ کھلاڑیوں کو کیمپ کیلئے منتخب کیاجائے گا۔

 

جس میں کوالیفائیڈ کوچز کے زیر نگرانی مزید ٹریننگ دی جائے گی ۔ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام وزیراعظم کے پروگرام کی سربراہ شیزا فاطمہ’ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام ‘ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد’ عارف روان ‘ڈی جی ایچ ای سی جاوید علی میمن کی کوششوں کی وجہ سے جاری ہے۔شیڈو ل کے مطابق سوات میں خواتین ٹرائلز یکم اور دو مارچ کو جہانزیب کالج سوات میں منعقد ہونگے ۔

error: Content is protected !!