پشاور(سپورٹس رپورٹر)سوات کے برفانی اور سیاحتی علاقہ گبین جبہ میں ضلعی انتظامیہ سوات کلچر وٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تین روزہ سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹیول کا افتتاح نگران صوبائی وزیر سی این ڈبلو امحمد علی شاہ نے کیا ان کے ہمراہ اے ڈی سی سہیل خان’ اے ڈی سی عبدالطیف’ اے سی مٹہ عبدالقیوم خان’ آر ایس او کاشف فرحان،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
سوات کی حسین وادی گبین جبہ میں تین روزہ سنو سپورٹس فیسٹیول28 فروری تک جاری رہی گی ،فیسٹیول میں سنو میراتھن ریس، رسہ کشی، مارشل آرٹس، سائیکلنگ اورویٹ لفٹنگ کے مقابلے منعقد کئے جائینگے جبکہ اس کے علاوہ تین روزہ ثقافتی فیسٹیول میں ہینڈی کرافٹ اور دستکاری اشیاء کے سٹالز، کھانے پینے کے سٹالزاور سیاحوں و مقامی افرادکو محظوظ کرنے کیلئے موسیقی محفل بھی منعقد کی جائے گی جس میں نامور گلوکار اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے۔
نگران صوبائی وزیر سی این ڈبلیو محمد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ سیاحتی علاقوں سے سڑکوں کی بحالی ہماری اولین ترجیح میں شامل ہیں ہے اس سلسلے میں میں عبوری حکومت وقت خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے گوگل کے صوبوں میں میں مالی بحران ہے لیکن اس کے باوجود سڑکوں بحالی کا کام جاری ہے سیل وسیاحتی مقامات پر اس قسم کی فیسٹیول سیاحوں کے لیے بہت ضروری ہے جو ہمارے صوبے کے صاب ایمیج دیگر صوبوںاور بین الاقوامی ی طور پر پر اجاگر کرتے ہیں
ان خیالات کا اظہار گبین جبہ سپورٹس فیسٹیول میں کیا افتتاحی تقریب میں شاندار میوزک پرفارمنس کی گئی جس میں پشتو اور اُردو گانوں پر مقامی نوجوانوں نے اتنڑ کا مظاہرہ کیا، سپورٹس مقابلوں میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ صوبائی اور قومی سطح کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ فیسٹول میں شرکت کے لئے ملک کے مختلف علاقوں سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔پہلے روز کمیئرنگ جمشید علی خان جبکہ وصال خیال’ شوکت محمود’ زبیر نواز اور میروس خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیادوسرے روزسنو سپورٹس مقابلوں کے ساتھ ساتھ حشمت سحر’ عمران خان’ شہزاد خیال اور سید رحمان شینو فن کا مظاہرہ پیش کریں گے تیسرے روز شاہد ملنگ گروپ ‘ شاہد علی خان اپنے فن کا جادو جگائیں گے اس کے علاوہ رباب’ ستار اور ڈھولک وغیرہ پر بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ اس فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔