ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور سال 2022 کی سرگرمیوں کی معلومات دینے سے دو ماہ سے گریزاں

 

 

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور سال 2022 کی سرگرمیوں کی معلومات دینے سے دو ماہ سے گریزاں
رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت قانون کے تحت اپریل و مئی 2023 میں درخواستیں ڈائریکٹریٹ کے توسط سے دی گئی ہیں ، تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا

 

پشاور… ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور سال 2022 کی سرگرمیوں کے بارے میں تاحال معلومات دینے سے انکاری ہے اور ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس پشاور کے ذریعے سے رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت دئیے جانیوالے درخواست میں چھ اپریل کو دی جانیوالی درخواست پر ابھی تک کوئی معلومات نہیں دی گئی . پشاور سے تعلق رکھنے والے شہری نے چھ اپریل کو رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت درخواست جمع کروائی تھی

جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور سے سال 2022 میں آرگنائز کئے جانیوالے ٹورنامنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی تھی ، اسی طر ح ان ٹورنامنٹس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تعداد ارو انہیں دی جانیوالی ٹی اے ڈی اے سے متعلق معلومات طلب کی گئی تھی رائٹ ٹو انفارمیشن میں یہ معلومات بھی لینے کیلئے رابطہ کیا گیا

 

 

کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور نے ضلعی انتظامیہ پشاور کے تعاون سے کروائے جانیوالے مقابلوں کی تفصیلات طلب کی تھی اسی طرح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور میں تعینات افراد کے نام ، ان کے عہدے اور تنخواہوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھی جو دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود فراہم ہیں کی گئی اسی طرح چار مئی کو کو دیئے جانیوالے درخواست میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور میں مستقل اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد ، ا نکی تقرریوں کے حوالے سے معلومات طلب کی گئی تھی اسی طرح سال 2022 میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور میں کلب اور کمیونٹی سپورٹس وزٹ او ررجسٹریشن کے حوالے سے معلومات کی فراہمی اور عملے کو دی جانیوالی تنخواہوں کی تفصیلات طلب کی گئی

تاہم اس درخواست پر بھی تاحال خاموشی ہیں اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے توسط سے یہ معلومات رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت طلب کی گئی ہیں. ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور میں تعینات افراد کو تنخواہیں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ فراہم کرتی ہیںجبکہ اس کے بیشتر اخراجات ضلعی انتظامیہ پوری کرتی ہیں اور ضلع کو ملنے والے بجٹ میں پانچ فیصد حصہ کھیلوں کیلئے مختص ہوتا ہے جس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سمیت ، نئے کھلاڑیوں کے انتخاب ، شہر میں نئے بننے والے کلب کی رجسٹریشن سمیت ان کے معیار کی چیکنگ بھی سال 2018 کو جاری ہونیوالے صوبائی سپورٹس پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی ذمہ داری ہے .

 

 

error: Content is protected !!