شاندار کارکردگی پر فخر زمان کو پلاٹ کا تحفہ

لاہور قلندرز کے فخر زمان نے گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔فخر زمان کو شاندار پرفارمنس پر قلندرز سٹی میں پلاٹ کا تحفہ دیا گیا۔سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے ٹیم فنکشن میں فخر زمان کو تحفہ دیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثمین رانا نے کہا ہے کہ فخر زمان کو اس تحفے کا بہت انتظار تھا

 

 

انہوں نے غیرمعمولی پرفارمنس سے اپنا حق پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مین آف دی میچ شاہین آفریدی کے لیے بھی کیش پرائز کا اعلان کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دی تھی۔اوپننگ بیٹر فخر زمان نے 45 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی ، جس میں ان کے 10چھکیاور 3 چوکے بھی شامل تھے۔

error: Content is protected !!