سترہویں نیشنل وومین بیس بال چیمپیئن شپ 11 مارچ سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کے مطابق چیمپیئن شپ میں چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ آرمی، واپڈا، ایچ ای سی اور پولیس کی ٹیمیں شریک ہونگیں۔
چیمپیئن شپ 16 مارچ تک منعقد ہوگی۔اس سے قبل مذکورہ چیمپیئن شپ 10 مارچ سے گجرانوالہ میں ہونا تھی تاہم مردم شماری کے لیئے فورسز کی جناح اسٹیڈیم گجرانوالہ آمد کے باعث ایونٹ کو اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔