بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمرا مزید 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بھمراکا نیوزی لینڈ میں کمر کا آپریشن ہوا ہے جس کے بعد بھمرا کو بحالی کے لیے کم از کم 6 ماہ درکار ہیں۔کمر کے آپریشن کے باعث جسپریت مارچ میں شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی نہیں کھیل پائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بھمرا سرجری کے بعد بہتری کی جانب گامزن ہیں تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر کی ہیلتھ اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ جسپریت بھمرا کا اگست میں نیٹس میں آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر جسپریت بھمرا گزشتہ برس ستمبر سے کمر میں تکلیف کے باعث کرکٹ سے باہر ہیں۔