ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور سیاسی بحران اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر 17 سے 19 مارچ تک پشاور میں ہونے والی 14ویں قومی جو جٹسو چیمپئن شپ کو پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کی انتظامیہ نے ملتوی کر دیا ہے۔
نئی تاریخ کا اعلان فیڈریشن کا ایگزیکٹو بورڈ جلد کرے گا۔ یہ فیصلہ کافی مشکل تھا، خاص طور پر جب تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی تھی اور یہاں تک کہ چند ٹیمیں پہلے ہی پشاور پہنچ چکی تھیں تاہم فیڈریشن کے عہدیدار نے کہا کہ PJJF اپنے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی کرے گا۔