پاکستان سپر لیگ، دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں قدم رکھ دیا ہے جہاں اس کا مقابلہ ہفتہ کو ملتان سلطانز کے ساتھ ہوگا، تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث نے 54 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے سات چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے

 

 

 

 

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے مقابلہ 4 وکٹوں سے جیت لیا،لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا بیگ نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 54 رنز سکور کئے، سام بیلنگز 28، سکندر رضا 23 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے چار گیندوں پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے گیارہ رنز بنا کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا، پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی دو جبکہ وہاب ریاض، عامر جمال اور سلمان ارشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor