پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نچلی سطح پر ہاکی کے فروغ کیلئے نئی تعیناتیاں کردی ہیں جس کا بنیادی مقصد ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ سمیت ٹیکنکل آفیشل امپائر اور کوچز پروگراموں کی ترویج و بہتری ہے .بریگیڈیر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سید محمد ظاہر شاہ کو ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن تعینات کردیا گیا ہے
صوبائی ڈائریکٹرز ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ میں رائے عثمان اکبر(پنجاب)، گلفراز احمد خان (سندھ)، حبیب اللہ کاکڑ (بلوچستان)، ضیاءالرحمٰن بنوری (کے پی کے)، میجر ر طارق احمد ورک (اسلام آباد)، محمد مشتاق خان ( آزاد کشمیر) اور منور عباس (گلگت،بلتستان) شامل ہیں۔ سید علی عباس ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کوآرڈنیٹر پی ایچ ایف تعینات کئے گئے ہیں۔