پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور صوبائی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریسلنگ چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی پنجاب نے دوسری ضلع خیبرنے تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ اور ڈائریکٹر اکاؤنٹس عالمزیب خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ، ایڈمن آفیسر ارشاد خان، ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری زاہد اللہ‘نعمت اللہ اور عنایت اللہ سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے پہلوانوں کے درمیان ریسلنگ مقابلے پیر بالا پشاور میں منعقد ہوئے جس میں سو سے زائد پہلوانوں نے شرکت کی، نتائج کے مطابق پشاور ریسلنگ کلب نے چھ گولڈ پانچ سلور میڈلز جیت کے 85 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی پنجاب نے چار گولڈ پانچ سلور میڈلز جیت 65 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ضلع خیبرنے دو گولڈ تین سلور اور پانچ براؤنز جیت کر 55،پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی
54 کلوگرام ویٹ میں پشاور کے نعمان نے گولڈ، پنجاب کے اسلم نے سلور میڈل حاصل کیا، 57 کلوگرام ویٹ میں پشاور ریسلنگ کلب کے عدنان نے گولڈ، پنجاب کے سجاد نے سلور میڈل، خیبر کے عاطف نے براؤنز جیتا، 61 کلوگرام ویٹ مقابلوں میں پنجاب کے عرفان نے سونے، پشاور کے سعید نے چاندی اور خیبرکے سلمان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، 65 کلوگرام ویٹ میں پنجاب کے مجید نے گولڈ، پشاور کے ابوبکر نے سلور میڈل حاصل کیا
70 کلوگرام ویٹ میں پشاور کے توحید نے گولڈ پنجاب کے کرامت نے سلور اور خیبرکے سعود نے براؤنز میڈل جیتا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی سیکرٹری سپورٹس کیپٹن(ر)مشتاق احمد‘ ڈی جی سپورٹس خالد خا ن‘ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ جان کی ہدایات کی روشنی میں یہ مقابلے منعقد کئے گئے جس میں کے پی اور پنجاب کے نامور پہلوانوں نے حصہ لیا ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری زاہد اللہ‘نعمت اللہ اور عنایت اللہ ہیں یہ پہلوان پاکستان کے لئے بے شمار قومی اور بین الاقوامی میڈل جیت چکے ہیں اس سلسلے میں زاہد پہلوان نے بھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی سپورٹس کی جانب سے یہ بہترین اقدام ہے جس سے پنجاب اور کے پی کے پہلوانوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے اور اس کے ساتھ انہیں آگے جانے کے مواقع بھی ملیں گے اور وہ آنے والے مقابلوں کے لئے تیاری بھی کرسکیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رہے گا