پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں پیس کالج چارسدہ میں رسہ کشی مقابلے ٹائیگر ٹیم نے ایگل ٹیم کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی پروفیسر شمس المنیر پرنسپل پیس کالج چارسد، وائس پرنسپل اشجار احمد، ڈی پی ای زاہد احمد، سپورٹس انچارج فدا محمد، خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد، ٹیکنیکل آفیشل اعجاز محمد، محمد علی، عتیق الرحمان، اکرام اور عزیر محمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں
صوبائی رسی کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان 23 مارچ کے سلسلے میں رسہ کشی کے مقابلے پیس کالج چارسدہ میں منعقد ہوئے جس میں آٹھ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا جس کے پہلے سیمی فائنل میں ایگل ٹیم نے لائنز کو تین صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ٹائیگرز نے پینتھرز کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں ٹائیگرز نے ایگلز کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔