پشاورسے تعلق رکھنے والی نیٹ بال کی باصلاحیت کھلاڑی لائبہ احسن ساؤتھ کوریا میں منعقدہ ایشین جونیئر چمپئن شپ کیلئے قومی نیٹ بال ٹیم میں سلیکٹ ہوگئ ، نیشنل نیٹ بال چمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس کامظاہرہ کرنے والی لائبہ احسن خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جو انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔ ساؤتھ کوریا میں کھیلی جانیوالی ایشین جونیئر نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل خواتین ٹیم تشکیل دیدی یے جسکے لئے لاہور میں صاف وشفاف طریقے سے ٹرائلز لیئے گیے ،
ان ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی ۔ جن میں پشاور سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت جونیئر کھلاڑی لائبہ احسن نے بہترین کھیل پیش کیا جبکہ اسلام آباد میں منعقدہ 22وین نیشنل چمپیئن شپ میں بھی بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کی بنیاد پر قومی جونیئر ٹیم میں سلیکٹ ہوگئی ۔بہترین گول اٹیک اورگول شوٹر لائبہ احسن خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جو انٹر نیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔ خیبر پختونخوا نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فرحان آللہ نے کہاکہ لائبہ احسن خیبر پختونخوا کی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں انہیں اللہ تعالٰی نے خدادادی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ انشاء اللہ وہ نیٹ بال میں خیبر پختونخوا اور پاکستان کانام دنیا میں روشن کریں گی ۔
انہوں نے کہا کہ لائبہ نے حال ہی اسلام آباد میں منعقدہ خواتین کی نیشنل نیٹ بال چمپئن شپ میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ اس سے قبل کئی ایونٹس میں خود کومنوایا ۔ لائبہ احسن نے اپنے کھیل کو مزید بہتر کرکے لاہور میں لیئے گئے ٹرائلز میں جس قدر کھیل پیش کیا آسکے لیئے وہ داد کی مستحق تھی ۔ لائبہ احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا کہ وہ اس قابل بنی کہ وہ انٹرنیشنل لیول پر قومی ٹیم میں کھیلوں ۔ انکا کہنا تھا کہ نیٹ بال انکے پسندیدہ کھیل ہے اور تہیہ کیا تھا کہ اسی میں نام پیدا کروں گی اور اللہ نے اس میں کامیابی نصیب کی ۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ کوریا ان کا پہلا انٹر نیشنل ٹور ہوگا اور انشاء اللہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھاکر خود کو منواوں گی ۔ لائبہ کاکہنا تھا کہ جلد ہی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے قومی خواتین ٹیم کیلئے تربیتی کیمپ جوائن کریں گی اور انشاء اللہ اپنے کھیل کو مزید بہتر کروں گی.