پاکستان آرمی نے آل پاکستان ماسٹرکپ ٹیبل ٹینس ایونٹ جیت لی ، واپڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی میں شاہ خان ، حسیب خواجہ ،شایان اور اقراء رحمن نے کلیدی رول ادا کیا ۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام فیصل آباد میں کھیلے جانیوالے آل پاکستان ٹیبل ٹینس ماسٹرکپ میں ملک کے چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان ، ازادکشمیر ، اسلام آباد اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی مردوخواتین ٹیموں نے حصہ لیا ۔ اس چمپئن شپ کے میزسنگلز میں پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں شاہ خان اور حسیب خواجہ نے گولڈمیڈل جیتا جبکہ شایان فاروق نے براؤنزمیڈل حاصل کیا
اس میگا ایونٹ میں آرمی کی اقراء رحمن نے زبردست کھیل پیش کرکے پاکستان کی ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں کو ہرانے میں کامیاب ہوئی اور اپنی نیشنل رینکنگ کو کافی بہتر کرکے 15 سے 6 نمبر پر لے آئی ۔جبکہ ٹیم ایونٹ میں پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں اقراء رحمن ، شاہ خان ، حسیب خواجہ اور شایان فاروق نے پاکستان واپڈا کے کھلاڑیوں کو 2-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت نےکامیاب ہوئے ۔ ماسٹرکپ میں پاکستان آرمی کی باصلاحیت خاتون کھلاڑی اقراء رحمن نے جس قدر پیش کی آسکے لیئے وہ داد کی مستحق ہیں۔
خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی وہ پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جو اپنے کھیل میں بہتری کی جانب بڑھ رہی ہیں ۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اقراء رحمن نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس کررہی ہیں جبکہ اس چمپئن شپ کیلئے خوب تیاری کررکھی تھی اور اللہ نے کامیابی نصیب کی ۔ انہوں نے کہا کہ انکے کوچ میاں ابصار علی نے انکے ساتھ بہت محنت کی اور یہی وجہ ہے کہ ماسٹر کپ میں مجھے ان کاصلہ مل گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیبل ٹینس کی دنیا میں ایک منفرد شناخت پانے کیلئے بھر پور محنت کررہی ہیں ، اقراء رحمن نے کہاکہ انکی خواہش ہے کہ انٹرنیشنل رینکنگ میں بھی بہتری لاوں ۔ نیشنل لیول کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں کیلیے تیاری کررہی ہوں ۔ نیشنل رینکنگ کی ٹاپ کھلاڑیوں کو شکست دیکر کافی حوصلہ پیدا ہوا ۔