پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ رمضان المبارک ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اپریل میں لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔
پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور یہ ٹورنامنٹ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا جا رہا ہے اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کا اعلان آئندہ ایک، دو روز میں کردیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی، اپنی رجسٹریشن یکم اپریل تک فون نمبر 03345000081 (واٹس اپ ) پر کروا سکتے ہیں، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔