بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو 22 رنز سے شکست دیدی

بنگلہ دیش نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم کو ڈگ ورتھ لیوس فارمولا کے تحت 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز سکور کئے، بنگلہ دیش کی جانب سے رونی تعلقدار نے 67، لٹن داس نے 47، شامین حسین نے 30 رنز بنائے

 

 

 

 

آئرلینڈ کی جانب سے گریک ینگ نے دو جبکہ ہیری ٹیکٹر ، مارک ایڈئیر اور گراہم ہومی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، آئرلینڈ کی ٹیم کو بارش ہونے کی وجہ سے آٹھ اوورز میں 104 رنز کا ہدف دیا گیا تاہم آئرش ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 22 رنز کے فرق سے ہار گئی، آئرلینڈ کی جانب سے بہترین سکور اکیس رنز رہا جو گریتھ ڈینلے نے سکور کیا، بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے چار جبکہ حسن محمود نے ایک وکٹ حاصل کی، بنگلہ دیش کے رونی تعلقدار کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor