مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے ملک کے نامور کھلاڑیوں کی ملاقات ،مسائل دریافت کئے

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے ملک کے نامور کھلاڑیوںنے پیر کے روزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں کھلاڑیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی ، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن اوراتھلیٹکس کے سلمان اقبال بٹ بھی موجود تھے،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کھلاڑیوں سے ان کے مسائل دریافت کئے، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ، نیوٹریشن، کنڈیشننگ و دیگر جدید سہولیات دیں گے

 

کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے ملکی و غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی،پنجاب میں موجود سپورٹس سہولیات کو جدیدخطوط پر استوار کیا جائے گا ،سپورٹس کی ترقی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،تمام کھلاڑیوں کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ملاقات کا مقصد یہ تھا کہ کھلاڑی اپنے مسائل کھل کر بیان کریں،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود بھی سپورٹس مین ہیں اس لئے کھلاڑیوں کے مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا ہے، کھلاڑی محنت اور جذبے سے سپورٹس میں حصہ لیں اور پاکستان کانام دنیا میں روشن کریں۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2ارب روپے کا سپورٹس انڈوومنٹ فنڈتیار ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع ہوجائیگا،کھلاڑیوں کو وظائف دیں گے، عالمی ایونٹس میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی مالی معاونت کی جائیگی، گوجرانوالہ ریسلنگ اکیڈمی بنارہے ہیں، لاہور میں بھی ریسلنگ اکیڈمی بنائیں گے، میاں چنوں میں جیولن تھرو ٹریک،ساہیوال میں کبڈی سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں

 

ملاقات کرنیوالوں میں اولمپیئن اتھلیٹ ارشد ندیم،پیرااولمپک گولڈ میڈلسٹ حیدر علی، ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان،نائب کپتان قومی کبڈی ٹیم شفیق چشتی،ورلڈ چیمپئن بیچ ریسلنگ انعام بٹ،نامور اتھلیٹ شجر عباس ،کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ شریف طاہر، جشن بہاراں ون کلومیٹر یس پوزیشن ہولڈر سیدعاقب شاہ ،نیشنل سائیکلسٹ،ساجد ،طلال، ،نیشنل جونیئرسائیکلسٹ فاطمہ طاہر شامل تھے

 

 

 

 

کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی اور قومی کبڈی ٹیم کے نائب کپتان شفیق چشتی نے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ کھلاڑیوں کی مالی معاونت کی ہے، کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم بھی فراہم کئے جاتے ہیں جس سے کھلاڑی عالمی ایونٹس میں میڈلز جیت رہے ہیں، ورلڈ چیمئن بیچ ریسلنگ انعام بٹ کا کہنا تھا کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

تعارف: newseditor