اٹھارہویں ترمیم کے مطابق پی ایس بی کھیلوں کی سہولتیں صوبے کے حوالے کی جائیں،سید عاقل شاہ

پشاور(سپورٹس رپورٹر)سابق صوبائی وزیر کھیل‘پاکستان اولمپک فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے مطابق پی ایس بی کھیلوں کی سہولتیں صوبے کے حوالے کی جائیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور پشاور سپورٹس کمپلیکس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے وہ گزشتہ روز سپورٹس رائٹرز میڈیا سینٹر پشاور میں پریس کانفرنس کررہے تھے ان کے ہمراہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذوالفقاربٹ‘ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ‘ ہدایت اللہ‘بیڈمنٹن کے امجد خان اورعامر صابر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے

 

سید عاقل شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سہولتیں فراہم نہ ہونے اور پیسوں پر جگہ لینے کے باعث کے پی کے کھلاڑی متاثر ہورہے ہیں‘کھیلوں سے پیسے بچا کردیگر محکموں کو فنڈز دینا غیر قانونی ہے ہم خود جیب سے پیسہ خرچ کرکے کھیلوں کے فروغ و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا اور سیلاب کے باعث مسائل میں اضافہ ضرور ہوا ہے مگر کھیلوں کے لئے مختص فنڈز صرف اور صرف کھیلوں پر خرچ ہونے چاہئیں‘انٹرنیشنل اور قومی مقابلوں کے لئے کھلاڑی کیسے تیاری کرسکیں گے انہوں نے گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی ااروزیراعلی اعظم خان سے وفاقی حکومت سے اس حوالے سے بات کرنے کابھی مطالبہ کیاہے پشاورسپورٹس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ اٹھاروین ترمیم کے بعدصوبوں میں موجود کھیلوں کی تمام سہولیات پرصوبوں کاحق ہے اورپشاورمیں قائم پی ایس بی کوچنگ سنٹرکی تمام ترسہولیات بھی شامل ہیں

 

 

اس سہولت کواب صوبائی حکومت کے حوالے کردیاجائے پی ایس بی کی سہولیات اب ہمارے بچوں کے لیے مفت نہیں بلکہ بھاری فیسوں کے عوض دستیاب ہیں اورستم ظریفی کہ کہ اس سہولیات کے حصول کے لیے صوبائی ڈائریکٹ ریٹ کوبھی اچھی خاصی رقم دینی پڑتی ہے جوکہ بچوں کے ساتھ سراسرناانصافی ہے‘انہوں نے کہاکہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ٹارٹن ٹریک سمیت دیگر جگہوں پر تعمیراتی کام جاری ہیں نیشنل گیمز کے لئے کھلاڑی کیسے تیاری کریں گے‘پاکستان کے بچے اپنے دم پر انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈل جیتتے ہیں اگر ان کوچز کے سہارے رہے تو سیف گیمز میں بھی میڈل نہیں جیت سکیں گے‘انہوں نے کہا کہ سول ورک مکمل نہ ہونے کے باوجود آسٹروٹرف بچھا دی گئی جس سے مسائل مزید بڑھ گئے‘ آئن کے مطابق سپورٹس بورڈ کھیلوں کے حوالے سے فیصلے کرے‘کھلاڑیوں اور ایسوسی ایشنز کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

تعارف: newseditor