تیسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائیٹس فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

 

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) تیسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائیٹس فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیا ناظم آباد عارف حبیب، سی ای او صمد حبیب ، صدر سید محمد طلحہ، ٹیکنیکل ہیڈ ناصر اسماعیل اور منیجر اسپورٹس محمد آصف بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ نیا ناظم آباد میں فٹبال کے شائقین افراد کی بڑی تعداد زبردست ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔

 

 

 

ان کا کہنا تھا سندھ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی کوشان ہے ۔ عارف حبیب ایسے ایونٹ کی میزبانی کرکے سندھ حکومت کی مدد کررہے ہیں ۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں سے مہمانوں کا تعارف کرایا گیا۔ کھیلے گئے میچ میں کے ڈی اور ایف سی کراچی کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔ دوسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے ملیر شاہین کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ مجمدابراہیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ایونٹ میں منگل کو رات گیارہ بجے مدھو محمڈن اور شاہد میموریل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

تعارف: newseditor