تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دیدی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 66رنز سے شکست دیدی تاہم سیریز افغانستان کی ٹیم نے دو ایک سے جیت لی، یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان کی ٹیم پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز سکور کئے

 

 

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 49، افتخار احمد 31 اور کپتان شاداب خان 28 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوسکے، افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے دو جبکہ فضل اللہ فاروقی، محمد نبی، فرید احمد، راشد خان اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں افغانستان کی ٹیم 18.4 اوورز میں 116 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 66 رنز سے ہار گئی، افغانستان کی جانب سے سب سے بہترین سکور 21 رنز رہا جو عظمت اللہ عمر زئی نے سکور کیا جبکہ محمد نبی سترہ اور کپتان راشد خان سولہ رنز بنا پائے، پاکستان کی جانب سے احسان اللہ اور شاداب خان نے تین تین جبکہ عماد وسیم، زمان خان اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor