پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز کے شیڈول میں تبدیلی ؟

ذرائع کے مطابق کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچز کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے جبکہ  پنڈی 1 کے بجائے 2 ون ڈے میچز کی میزبانی کرسکتا ہے۔

زیرِ غور شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے گی جبکہ باقی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے بھی پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے۔

سیریز کا آغاز 14 اپریل سے لاہور میں ہوگا جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے

تعارف: News Editor