کے پی اولمپک کے صدر سید عاقل شاہ کے دورہ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے دوران ٹرف سے مصنوعی گھاس نکل جانے کا انکشاف

کے پی اولمپک کے صدر سید عاقل شاہ کے دورہ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے دوران ٹرف سے مصنوعی گھاس نکل جانے کا انکشاف


کے پی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ نے گول پوسٹ کے پیچھے جنگلوں اور سپرنکلز کے غیر معیاری کام سے بھی آگاہ کیا، رپورٹ

پشاور..صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں بچھائے گئے ٹرف کے مختلف حصوں سے مصنوعی گھاس نکل رہی ہیں. اس بات کا انکشاف گذشتہ روز خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سیدعاقل شاہ کے دورے کے دوران ہوا، ان کے ہمرا ہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سید ظاہر شاہ،ہدایت اللہ اور ضیاء اللہ بنوری بھی موجود تھے.

جنہوں نے بچھائے گئے ٹرف کے حوالے سے سید عاقل شاہ کو آگاہ کیا. اس موقع پر سید عاقل شاہ نے ٹرف کے مختلف حصوں سے نکلنے والی مصنوعی گھاس بھی دکھائی جو دسمبر میں لگنے والے ٹرف سے خودبخود نکل رہی ہیں.

جبکہ مختلف جگہوں سے ٹرف مکمل طور پر اکھڑ گئی ہیں سید عاقل شاہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے بچھائے جانیوالے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے غیر معیاری کام پر افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ غیر معیاری ٹرف کو ہٹا یا جائے اور یہ ہاکی کے کھیل اور کھلاڑیوں کیساتھ زیادتی ہے

تعارف: News Editor