اٹک اسپورٹس اور اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اسلام آباد کی ٹیمیں سیمی فائنل میں

 

نیاناظم آباد بیبکرز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل

اٹک اسپورٹس اور اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اسلام آباد کی ٹیمیں سیمی فائنل میں

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر )
نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ اٹک اسپورٹس باور اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اسلام آباد کی ٹیموں

نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر آخری دونوں کوارٹر فائنل کم اسکورنگ کے رہے۔ اٹک اسپورٹس نے ارحم سی سی کو ستائیس رنز سے شکست دی۔ اٹک اسپورٹس نے ایک سو تیس رنز بنائے۔ شعیب احمد نے اکتیس گیندوں پر ترپن رنز کی اننگز کھیلی ۔

 

نہال رشید اور ولید عظیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ارحم کرکٹ کلب کی ٹیم ایک سو تین رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کاشف بھٹی نے چار اور شاہد میرانی نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ مہمان خصوصی فیصل بینک کے صدر یوسف حسین نے اٹک اسپورٹس کے شعیب احمد کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا ۔ یوسف حسین کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا۔

 

اس موقع پر چیئرمین نیا ناظم آباد عارف حبیب کا کہناتھا کہ ان کی خواہش ہے کہ نیا ناظم آباد اسپورٹس سٹی کے طور پر متعارف ہو۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اسلام آباد نے ہیلا ڈوس ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین رنز سے ہرایا۔ اے زیڈ ریئل اسٹیٹ نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھبیس رنز بنائے۔

اویس ضیاء نے پچیس اور رضوان علی نے بائیس رنز اسکور کیے۔ طاہر وزیر نے دو وکٹ حاصل کی۔ ہیلا ڈوس کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں نو وکٹ پر ایک سو چوبیس رنز بناسکی۔

عبید ابراہیم نے باون رنز بنائے ۔ محمد اذان نے تین جبکہ محمد اسماعیل اور عبداللہ امین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ عبداللہ امین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آج اتوار کو کھیلا جائے گا ۔

تعارف: News Editor