فرنچ فٹبال فیڈریشن نے مسلمان کھلاڑیوں کو میچ کے دوران افطار کا وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فٹبال فیڈریشن نے ریفریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچ نہ روکا جائے۔
قبل ازیں دو روز قبل فرانس کی قومی ٹیم کے مسلمان فٹبال کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے 5 روزوں کو ملتوی کرنے کو کہا گیا تھا تاکہ میچز کے دوران انکی کارکردگی پر خلل نہ پڑے تاہم کھلاڑیوں نے اس فیصلے کو نذر انداز کردیا تھا۔
گزشتہ دنوں انگلش پریمیئر لیگ میں روزے دار مسلمان فٹ بالرز کے لیے میچز میں افطار بریک کا فیصلہ کیا گیا تھا، جسے دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔